Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 982|Reply: 0

امریکا سے اپیل ہے وہ مزید اس میں نہ اُلجھے، یہ آپ کی جنگ نہیں ہے، عمان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205384
Post time 2026-2-28 23:43:03 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: ایکس عمانی وزیر خارجہ  

امریکا اور ایران جوہری مذاکرات کروانے والے عمان نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ مزید اس میں نہیں الجھے، یہ اس کی جنگ نہیں ہے۔

عمانی وزیر خارجہ بدرالبو سعیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں  کہا کہ آج کے حملوں پر بہت افسردگی اور پریشانی ہے، فعال اور سنجیدہ مذاکرات کو ایک بار پھر نقصان پہنچایا گیا۔

بدرالبو سعیدی نے کہا کہ یہ حملے نہ امریکا کے مفادات کے لیے مفید ہیں نہ ہی عالمی امن کے لیے، ان معصوم لوگوں کے لیے دعا گو ہیں جو اس کا خمیازہ بھگتیں گے۔

عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا سے اپیل ہے وہ مزید اس میں نہ اُلجھے، یہ آپ کی جنگ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج، کرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔   
ایرانی انقلابی گارڈز کمانڈر محمد پاکپور حملے میں مارے گئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

محمد پاکپور نے جون 2025 میں اسرائیلی حملے میں حسین سلامی کی شہادت کے بعد پاسداران انقلاب کی قیادت سنبھالی تھی۔   

ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گِرے۔

اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے۔

حملوں میں صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-28 20:04 GMT+5 , Processed in 0.046577 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list