slotcosino Publish time The day before yesterday 23:43

ایران کے قطر، امارات، کویت، بحرین، اردن اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560775_2774967_irn_updates.jpgفوٹو: رائٹرز

ایران نے قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، اردن اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔

بحرین میں ایرانی میزائلوں نے امریکی نیول بیس کو نشانہ بنایا، جفیر کے علاقے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے اور ہنگامی سائرن بج اٹھے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، دوحہ میں العدید کا امریکی بیس دھماکوں سے گونج اٹھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560770_051516_updates.jpg
اسرائیلی فوج کا حملوں میں ایران کے سیکڑوں فوجی اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی ایران میں فضائی حملوں کے دوران سیکڑوں ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں میزائل لانچرز بھی شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

قطری حکام نے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ابوظبی میں امریکی بیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل سے حملےکیے گئے، کئی میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے، ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا، دبئی مرینہ کے علاقے میں بھی دھماکا سنا گیا۔

ایرانی میزائل روکنے کے لیے عرب امارات نے بیلسٹک میزائل شیلڈ فعال کردی، دبئی ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے، ایئر پورٹ پر سناٹے کا راج ہے، آنے جانے والے راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

اردن میں مفک السلطی بیس پر ایران نے میزائل حملہ کیا، امریکی افواج کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے۔
Pages: [1]
View full version: ایران کے قطر، امارات، کویت، بحرین، اردن اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے