slotcosino Publish time The day before yesterday 23:43

امریکا، اسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، روس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560776_3609430_Russia_updates.jpgفائل فوٹو

روس نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے فرمانوں پر عمل کرنے سے انکار کیا، اس لیے امریکا اور اسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ایران پر امریکا اسرائیل حملوں پر روسی وزارت خارجہنے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال کو فوری سیاسی اور سفارتی مفاہمت پر لایا جائے، روس عالمی قوانین کے مطابق پُرامن حل کیلئے مدد کرنے پر تیار ہے، تنازع کا پُرامن حل باہمی احترام اور متوازن مفاد پر مبنی ہونا چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560770_051516_updates.jpg
اسرائیلی فوج کا حملوں میں ایران کے سیکڑوں فوجی اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی ایران میں فضائی حملوں کے دوران سیکڑوں ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں میزائل لانچرز بھی شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جائزہ لینا چاہیے، عالمی نظام کی بین الاقوامی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مسلسل امریکی اقدامات باعث تشویش ہیں۔

دوسری جانب ناروے نے ایران پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں سے بین الاقوامی قانون کو توڑا گیا، اسرائیلی حملے عالمی قانون سے مطابقت نہیں رکھتے۔
Pages: [1]
View full version: امریکا، اسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، روس