روس نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے فرمانوں پر عمل کرنے سے انکار کیا، اس لیے امریکا اور اسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ایران پر امریکا اسرائیل حملوں پر روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال کو فوری سیاسی اور سفارتی مفاہمت پر لایا جائے، روس عالمی قوانین کے مطابق پُرامن حل کیلئے مدد کرنے پر تیار ہے، تنازع کا پُرامن حل باہمی احترام اور متوازن مفاد پر مبنی ہونا چاہیے۔
اسرائیلی فوج کا حملوں میں ایران کے سیکڑوں فوجی اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی ایران میں فضائی حملوں کے دوران سیکڑوں ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں میزائل لانچرز بھی شامل ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جائزہ لینا چاہیے، عالمی نظام کی بین الاقوامی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مسلسل امریکی اقدامات باعث تشویش ہیں۔
دوسری جانب ناروے نے ایران پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں سے بین الاقوامی قانون کو توڑا گیا، اسرائیلی حملے عالمی قانون سے مطابقت نہیں رکھتے۔