وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560788_2534093_ShebazMBS_updates.jpgاے ایف پیوزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد سے پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ قطری امیر نے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560777_063042_updates.jpg
ہماری فوج اس دن کےلیے تیار تھی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہماری فوج اس دن کےلیے تیار تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے سے علاقائی کشیدگی اور بعض خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کی ۔
اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے موجودہ صورتحال میں سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔
دوران گفتگو خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان نے سعودی عرب کی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560784_075825_updates.jpg
سعودی عرب کا ایران کے میزائل حملوں پر ردعمل
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایران کے میزائل حملوں پر ردعمل دیدیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہر حال میں، ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان اس نازک مرحلے پر تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
دوسری طرف میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نےایران، امریکی حالیہ کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزاد محمد بن سلمان نے بحرین، کویت، قطر کے سربراہان اور متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
Pages:
[1]