برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا، رپورٹ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560794_334035_UK-in-jang_updates.jpgکولاج فوٹو: فائلاسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں اب برطانیہ بھی شریک ہوگیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ برطانوی طیارے مشرق وسطیٰ میں آج آسمان پر ہیں، جو ہمارے لوگوں، مفادات کے تحفظ اور علاقائی دفاعی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560782_073533_updates.jpg
اسرائیلی و امریکی حملے میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ جاں بحق
اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران میں آپریشن پچھلی جنگوں سے بہت مختلف اور بڑا ہے، ایران کے دفاعی نظام کے خلاف وسیع حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی اڈوں اور اہلکاروں کی حفاظت کیلئے اقدامات کو اعلیٰ سطح تک بڑھادیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود ہر برطانوی شہری تک پہچ رہے ہیں اور مدد کر رہے ہیں۔ ضروری ہے کہ کشیدگی کو کم کرکے مذاکرات کی طرف لوٹا جائے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جرمنی، فرانس اور خطے کے دیگر رہنماؤں سے بھی بات کی جارہی ہے۔
Pages:
[1]