اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں اب برطانیہ بھی شریک ہوگیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ برطانوی طیارے مشرق وسطیٰ میں آج آسمان پر ہیں، جو ہمارے لوگوں، مفادات کے تحفظ اور علاقائی دفاعی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
اسرائیلی و امریکی حملے میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ جاں بحق
اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران میں آپریشن پچھلی جنگوں سے بہت مختلف اور بڑا ہے، ایران کے دفاعی نظام کے خلاف وسیع حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی اڈوں اور اہلکاروں کی حفاظت کیلئے اقدامات کو اعلیٰ سطح تک بڑھادیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود ہر برطانوی شہری تک پہچ رہے ہیں اور مدد کر رہے ہیں۔ ضروری ہے کہ کشیدگی کو کم کرکے مذاکرات کی طرف لوٹا جائے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جرمنی، فرانس اور خطے کے دیگر رہنماؤں سے بھی بات کی جارہی ہے۔