ایرانی پاسدان انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560797_338505_Harmz_updates.jpgفائل فوٹوامریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایرانی پاسدان انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے پیغام دیا ہے کہ اس وقت کسی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔
آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے، ان ملکوں میں پاکستان، چین، جاپان، جنوبی کوریا، یورپ، شمالی امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-22/1483306_065245_updates.jpg
امریکی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوری
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت پارلیمنٹ کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس آبی گزرگاہ سے دنیا کے 20 فیصد تیل اور 30 فیصد گیس کی ترسیل ہوتی ہے، یہاں سے روزانہ تقریباً 90 اور سال بھر میں 33 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں۔
آبنائے ہرمز مشرقِ وسطیٰ کے خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کو ایشیاء، یورپ، شمالی امریکا اور دیگر دنیا سے جوڑتی ہے، اس سمندری پٹی کے ایک طرف امریکا کے اتحادی عرب ممالک تو دوسری طرف ایران ہے۔
33 کلومیٹر چوڑی اس سمندری پٹی سے دو شپنگ لینز جاتی ہیں، ہر لین کی چوڑائی 3 کلو میٹر ہے، جہاں سے بڑے آئل ٹینکرز گزرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560782_073533_updates.jpg
اسرائیلی و امریکی حملے میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ جاں بحق
اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران میں آپریشن پچھلی جنگوں سے بہت مختلف اور بڑا ہے، ایران کے دفاعی نظام کے خلاف وسیع حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مجموعی عالمی تیل کی رسد کا پانچواں حصہ یعنی 20 فیصد اسی راستے سے جاتا ہے۔
آبنائے ہرمز کے ایک طرف خلیج فارس اور دوسری طرف خلیج عمان ہے، خلیج فارس کے اندر 8 ممالک ایران، عراق، کویت، سعودی عرب، بحرین، قطر، یو اے ای اور عمان موجود ہیں۔
دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین معیشت کی روانی کے لیے خلیج سے اپنی ضرورت کا آدھا تیل منگواتا ہے، جبکہ جاپان یہاں سے 95 فیصد اور جنوبی کوریا 71 فیصد تیل اسی راستے سے درآمد کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528769_060232_updates.jpg
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہُرمز میں 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لیکر جانیوالے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی آر جی سی نیوی نے بحیرہ عمان میں قانون شکنی کرنے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آبنائے ہرمز سے ہی یہ تینوں ممالک خلیجی ممالک کو گاڑیاں اور الیکٹرانک سامان کی ترسیل بھی کرتے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن (یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز) نے کہا ہے کہ خلیج میں کام کرنے والے متعدد جہازوں کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ انہیں آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق پیغامات ملے ہیں۔
ادھر ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کی تمام جامعات تاحکم ثانی بند کردی گئیں۔
Pages:
[1]