امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعدایرانی پاسدان انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے پیغام دیا ہے کہ اس وقت کسی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔
آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے، ان ملکوں میں پاکستان، چین، جاپان، جنوبی کوریا، یورپ، شمالی امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک شامل ہیں۔
امریکی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوری
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت پارلیمنٹ کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی۔
اس آبی گزرگاہ سے دنیا کے 20 فیصد تیل اور 30 فیصد گیس کی ترسیل ہوتی ہے، یہاں سے روزانہ تقریباً 90 اور سال بھر میں 33 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں۔
آبنائے ہرمز مشرقِ وسطیٰ کے خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کو ایشیاء، یورپ، شمالی امریکا اور دیگر دنیا سے جوڑتی ہے، اس سمندری پٹی کے ایک طرف امریکا کے اتحادی عرب ممالک تو دوسری طرف ایران ہے۔
33 کلومیٹر چوڑی اس سمندری پٹی سے دو شپنگ لینز جاتی ہیں، ہر لین کی چوڑائی 3 کلو میٹر ہے، جہاں سے بڑے آئل ٹینکرز گزرتے ہیں۔
اسرائیلی و امریکی حملے میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ جاں بحق
اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران میں آپریشن پچھلی جنگوں سے بہت مختلف اور بڑا ہے، ایران کے دفاعی نظام کے خلاف وسیع حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
مجموعی عالمی تیل کی رسد کا پانچواں حصہ یعنی 20 فیصد اسی راستے سے جاتا ہے۔
آبنائے ہرمز کے ایک طرف خلیج فارس اور دوسری طرف خلیج عمان ہے، خلیج فارس کے اندر 8 ممالک ایران، عراق، کویت، سعودی عرب، بحرین، قطر، یو اے ای اور عمان موجود ہیں۔
دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین معیشت کی روانی کے لیے خلیج سے اپنی ضرورت کا آدھا تیل منگواتا ہے، جبکہ جاپان یہاں سے 95 فیصد اور جنوبی کوریا 71 فیصد تیل اسی راستے سے درآمد کرتے ہیں۔
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہُرمز میں 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لیکر جانیوالے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی آر جی سی نیوی نے بحیرہ عمان میں قانون شکنی کرنے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔
آبنائے ہرمز سے ہی یہ تینوں ممالک خلیجی ممالک کو گاڑیاں اور الیکٹرانک سامان کی ترسیل بھی کرتے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن (یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز) نے کہا ہے کہ خلیج میں کام کرنے والے متعدد جہازوں کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ انہیں آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق پیغامات ملے ہیں۔
ادھر ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کی تمام جامعات تاحکم ثانی بند کردی گئیں۔