slotcosino Publish time Yesterday 04:16

امریکی اخبار کی صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے پر سخت تنقید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560800_4731752_Trump3_updates.jpgاے ایف پی

ایران پر امریکا کے حملے پر امریکی اخبار نے سخت تنقید کی اور اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر ذمے دارانہ اقدام قرار دیا ہے۔

امریکی اخبار نے ایران پر حالیہ حملے کے صدر کے اقدام کو لاپرواہ اور غیر ذمے دارانہ قرار دیا اورلکھا کہ ٹرمپ نے نہ تو عوام کو واضح جواز فراہم کیا اور نہ ہی کانگریس سے باقاعدہ منظوری لی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560796_090429_updates.jpg
مارکو روبیو نے حملے سے قبل’گینگ آف ایٹ‘ سے رابطہ کیا، امریکی عہدیدار

امریکی عہدیدار کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کارروائی سے قبل کانگریس کے اہم رہنماؤں کے گروپ ’گینگ آف ایٹ‘ کے تمام اراکین سے رابطہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی اخبار نے مزید لکھا کہ صدر ٹرمپ نے 2024ء کی انتخابی مہم میں جنگیں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، گزشتہ 1 سال میں ٹرمپ 7 ممالک میں فوجی کارروائیوں کا حکم دے چکے ہیں۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں201 ایرانی جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے ہیں، یہ اعداد و شمار ملک کے24 صوبوں پر کیے گئے حملوں کے ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاع آئی تھی کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کارروائی سے قبل کانگریس کے اہم رہنماؤں کے گروپ ’گینگ آف ایٹ‘ کے تمام اراکین سے رابطہ کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: امریکی اخبار کی صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے پر سخت تنقید