قطر: لائیو نشریات کے دوران ہنگامی میزائل الرٹ جاری، ویڈیو وائرل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560956_7325336_7_updates.jpgاسکرین گریب
ایران کی جوابی کارروائیوں کے بعد قطر میں ہنگامی میزائل الرٹ کے باعث الجزیرہ انگلش کی لائیو نشریات اچانک معطل ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد قطر میں ایمرجنسی میزائل الرٹ جاری ہوا، جس کی آواز الجزیرہ انگلش کے براہِ راست پروگرام کے دوران سنی گئی۔
42 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر ایک مہمان سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک خطرے کی گھنٹی بجنے لگی اور پروگرام میں خلل پڑ گیا۔
بعد ازاں اینکر نے ناظرین کو بتایا کہ یہ وہ ہنگامی الرٹ ہے جو دوحہ میں رہائشیوں کو فوری حالات میں موبائل فون پر موصول ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر میں قومی ہنگامی الرٹ سسٹم فعال ہو گیا ہے، ایک ایرانی میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ہنگامی صورتحال میں اینکر کے پُرسکون رویے کو سراہا۔
ایک صارف نے لکھا کہ انٹرویو لینے والی خاتون انتہائی پروفیشنل ہیں، بہترین انداز میں صورتحال سنبھالی، جبکہ ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنی پُرسکون کیسے رہیں؟ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یقین نہیں آتا یہ سب ہو رہا ہے، یہ خوفناک ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560955_102652_updates.jpg
ایرانی ٹی وی اینکر سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے آبدیدہ
اسٹوڈیو میں موجود دیگر افراد کی سسکیوں اور رونے کی آوازیں بھی پس منظر میں سنی گئیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یہ واقعہ ایران کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے میزائل حملوں کے بعد پیش آیا۔
امریکا نے اپنی کارروائی کو آپریشن ایپک فیوری جبکہ اسرائیل نے آپریشن رورنگ لائن کا نام دیا تھا۔
ایران نے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
Pages:
[1]