Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 977|Reply: 0

قطر: لائیو نشریات کے دوران ہنگامی میزائل الرٹ جاری، ویڈیو وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205715
Post time Yesterday 16:36 | Show all posts |Read mode
  
اسکرین گریب

ایران کی جوابی کارروائیوں کے بعد قطر میں ہنگامی میزائل الرٹ کے باعث الجزیرہ انگلش کی لائیو نشریات اچانک معطل ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد قطر میں ایمرجنسی میزائل الرٹ جاری ہوا، جس کی آواز الجزیرہ انگلش کے براہِ راست پروگرام کے دوران سنی گئی۔

42 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر ایک مہمان سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک خطرے کی گھنٹی بجنے لگی اور پروگرام میں خلل پڑ گیا۔

بعد ازاں اینکر نے ناظرین کو بتایا کہ یہ وہ ہنگامی الرٹ ہے جو دوحہ میں رہائشیوں کو فوری حالات میں موبائل فون پر موصول ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں قومی ہنگامی الرٹ سسٹم فعال ہو گیا ہے، ایک ایرانی میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ہنگامی صورتحال میں اینکر کے پُرسکون رویے کو سراہا۔  

ایک صارف نے لکھا کہ انٹرویو لینے والی خاتون انتہائی پروفیشنل ہیں، بہترین انداز میں صورتحال سنبھالی، جبکہ ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنی پُرسکون کیسے رہیں؟ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یقین نہیں آتا یہ سب ہو رہا ہے، یہ خوفناک ہے۔   
ایرانی ٹی وی اینکر سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے آبدیدہ

اسٹوڈیو میں موجود دیگر افراد کی سسکیوں اور رونے کی آوازیں بھی پس منظر میں سنی گئیں   

یہ واقعہ ایران کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے میزائل حملوں کے بعد پیش آیا۔

امریکا نے اپنی کارروائی کو آپریشن ایپک فیوری جبکہ اسرائیل نے آپریشن رورنگ لائن کا نام دیا تھا۔  

ایران نے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 03:55 GMT+5 , Processed in 0.045230 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list