slotcosino Publish time Yesterday 17:16

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج منسوخ پروازوں کی تعداد 184 ہوگئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560961_1210048_Karachi-Air-Port_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج کی منسوخ پروازوں کی تعداد 184 ہوگئی۔

کراچی سے دبئی، دوحہ، بحرین، شارجہ، ابوظبی، بغداد کی 42 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد سے شارجہ، دبئی، دوحہ، ابوظبی کی 36 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ لاہور سے بھی دبئی، شارجہ اور دوحہ کی 40پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553539_013431_updates.jpg
ملک بھر کی 13 پروازیں منسوخ، 48 میں تاخیر

انتظامی معاملات کے باعث ملک بھر کی 13 پروازیں منسوخ جب کہ 48 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پنجاب کے دیگر اہم شہروں سے بھی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، ملتان سے دوحہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور مسقط کی 22 جبکہ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی کی تمام 12 اور سیالکوٹ سے بھی خلیجی ممالک کی آج کی 12 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

پشاور سے ابوظبی، دوحہ، دبئی، جدہ اور شارجہ کی 18 پروازیں منسوخ ہیں۔

کوئٹہ سے دبئی کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج منسوخ پروازوں کی تعداد 184 ہوگئی