slotcosino Publish time Yesterday 18:34

سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے اجتماع کا سراغ لگایا، پھر اسرائیل نے حملہ کیا: امریکی میڈیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560974_4056280_1_updates.jpg
فائل فوٹو

امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) نے ایرانی قیادت کے اجتماع کا سراغ لگایا جس کے بعد پھر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔

امریکی میڈیا (نیویارک ٹائمز) کے مطابق اسرائیل نے امریکی اور اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر اس آپریشن کو عملی جامہ پہنایا، جس کی منصوبہ بندی کئی ماہ سے جاری تھی۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق رات کی تاریکی میں حملہ کرنا تھا، لیکن تہران میں حکومتی کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس کی اطلاع ملنے کے بعد ہفتے کی صبح حملہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی میڈیا (نیویارک ٹائمز) کے مطابق ایران پر حملے سے کچھ دیر قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ممکنہ طور پر سب سے اہم ہدف آیت اللہ علی خامنہ ای کی درست نشاندہی کر لی تھی۔

آپریشن سے واقف ذرائع کے مطابق سی آئی اے کئی ماہ سے آیت اللہ علی خامنہ ای کی نقل و حرکت اور قیام گاہوں پر نظر رکھے ہوئے تھی اور وقت کے ساتھ اس کی معلومات زیادہ مستند ہوتی گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560959_112051_updates.jpg
آیت اللّٰہ خامنہ ای کو کس جگہ شہید کیا گیا، وہ کیا کر رہے تھے؟

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پھر ایجنسی کو اطلاع ملی کہ ہفتے کی صبح تہران کے وسط میں واقع ایک کمپاؤنڈ میں اعلیٰ ایرانی حکام کا اہم اجلاس ہونے والا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ سپریم لیڈر بھی اس میں شریک ہوں گے۔

اس نئی خفیہ اطلاع کے بعد امریکا اور اسرائیل نے اپنے مجوزہ حملے کے وقت میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس اطلاع نے دونوں ممالک کو کو موقع فراہم کیا۔ امریکا اور اسرائیل کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور انٹیلی جنس شیئرنگ موجود تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی قیادت ممکنہ جنگ کے واضح اشاروں کے باوجود مناسب حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔
Pages: [1]
View full version: سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے اجتماع کا سراغ لگایا، پھر اسرائیل نے حملہ کیا: امریکی میڈیا