Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 245|Reply: 0

سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے اجتماع کا سراغ لگایا، پھر اسرائیل نے حملہ کیا: امریکی میڈیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205715
Post time Yesterday 18:34 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) نے ایرانی قیادت کے اجتماع کا سراغ لگایا جس کے بعد پھر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔

امریکی میڈیا (نیویارک ٹائمز) کے مطابق اسرائیل نے امریکی اور اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر اس آپریشن کو عملی جامہ پہنایا، جس کی منصوبہ بندی کئی ماہ سے جاری تھی۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق رات کی تاریکی میں حملہ کرنا تھا، لیکن تہران میں حکومتی کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس کی اطلاع ملنے کے بعد ہفتے کی صبح حملہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی میڈیا (نیویارک ٹائمز) کے مطابق ایران پر حملے سے کچھ دیر قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ممکنہ طور پر سب سے اہم ہدف آیت اللہ علی خامنہ ای کی درست نشاندہی کر لی تھی۔

آپریشن سے واقف ذرائع کے مطابق سی آئی اے کئی ماہ سے آیت اللہ علی خامنہ ای کی نقل و حرکت اور قیام گاہوں پر نظر رکھے ہوئے تھی اور وقت کے ساتھ اس کی معلومات زیادہ مستند ہوتی گئیں۔   
آیت اللّٰہ خامنہ ای کو کس جگہ شہید کیا گیا، وہ کیا کر رہے تھے؟

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔   

پھر ایجنسی کو اطلاع ملی کہ ہفتے کی صبح تہران کے وسط میں واقع ایک کمپاؤنڈ میں اعلیٰ ایرانی حکام کا اہم اجلاس ہونے والا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ سپریم لیڈر بھی اس میں شریک ہوں گے۔

اس نئی خفیہ اطلاع کے بعد امریکا اور اسرائیل نے اپنے مجوزہ حملے کے وقت میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔  

امریکی میڈیا کے مطابق اس اطلاع نے دونوں ممالک کو کو موقع فراہم کیا۔ امریکا اور اسرائیل کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور انٹیلی جنس شیئرنگ موجود تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی قیادت ممکنہ جنگ کے واضح اشاروں کے باوجود مناسب حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 03:55 GMT+5 , Processed in 0.044845 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list