slotcosino Publish time Yesterday 19:12

ایران کی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اعلیٰ عسکری قیادت کی شہادت کی تصدیق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560969_4234789_12_updates.jpg
فائل فوٹوز

ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اعلیٰ عسکری قیادت کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملوں میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی اور وزیرِ دفاع عزیز نصیرزادہ شہید ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560952_110001_updates.jpg
ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر نیا حملہ کردیا

ایران نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سے قبل ایران سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ان کے سیکیورٹی مشیر علی شمخانی اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اِن چیف محمد پاکپور کی شہادت کی بھی تصدیق کر چکا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کے مزید کمانڈرز بھی حملوں میں مارے گئے ہیں، جن کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔
Pages: [1]
View full version: ایران کی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اعلیٰ عسکری قیادت کی شہادت کی تصدیق