اسرائیل کا ایک روز میں ایران پر 1200 سے زائد بم برسانے کا دعویٰ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560970_8308044_13_updates.jpgفائل فوٹو
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک روز کے دوران ایران پر 1200 سے زائد بم برسائے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور 1200 سے زائد گولہ بارود (امیونیشنز) استعمال کیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560952_110001_updates.jpg
ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر نیا حملہ کردیا
ایران نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹس کے مطابق جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب میں واقع پرائمری گرلز اسکول بھی حملے کی زد میں آیا، جہاں بچوں سمیت کم از کم 148 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسکول پر حملے میں درجنوں معصوم بچے مارے گئے اور یہ کارروائی بغیر جواب کے نہیں رہے گی۔
ایرانی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Pages:
[1]