ایران ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمسایوں کیساتھ تعلقات بہتر بنائے: مشیر اماراتی صدر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560982_4115966_5a_updates.jpg— فائل فوٹواماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش نے موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر ایرانی حکومت کو اہم مشورہ دے دیا۔
انور قرقاش نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایران عقل کا استعمال کرے اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560982_57770_5_updates.jpg
فوٹو — اسکرین گریب
اُنہوں نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایرانی حملوں سے ایران کی تنہائی اور کشیدگی کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا۔
Pages:
[1]