slotcosino Publish time Yesterday 23:47

اسرائیل کا ایرانی ایئرپورٹ پر حملہ، 2 جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560998_7208450_tabrez_updates.jpgاسکرین گریب/ ایکس

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے ایران کے مغربی شہر تبریزکے ایئرپورٹ پر حملہ کر کے ایرانی فضائیہ کے دو جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق حملے میں ایک F-4 اور ایک F-5 طیارہ اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ پرواز کی تیاری کر رہے تھے۔



اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان اور ویڈیو کے مطابق حملے کا مقصد ایرانی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت کو کمزور کرنا تھا،اس اقدام کو ایران کے فضائی دفاعی نظام کو مزید نقصان پہنچانے کی وسیع حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ایران کی فضائی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیل کا ایرانی ایئرپورٹ پر حملہ، 2 جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ