وزیراعظم کی صدارت میں سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس، افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا جائزہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561007_357131_pm_updates.jpgوزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس میں پاکستان کی مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جاری جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بدلتی عالمی سیکیورٹی صورتحال، ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، شرکاء نے پاک افواج، فضائیہ کی فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لیے مؤثر، جامع کارروائیوں کی تعریف کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561001_060907_updates.jpg
پاکستان کی تازہ جوابی کارروائی میں 415 افغان طالبان ہلاک، 580 سے زائد زخمی، عطا اللہ تارڑ
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 185ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شرکاء نے پاکستان کی سالمیت، خود مختاری اور وقار کی ہر قیمت پر حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں امریکا، اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملےکے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا،مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں ہونے والے حملوں کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، عالمی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں جامع و متفقہ قومی خارجہ و داخلہ پالیسی کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Pages:
[1]