مشرق وسطٰی میں کشیدگی، پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ سے واپسی خدشات کا شکار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561023_4870522_GAZA-NEW-2_updates.jpgفائل فوٹو۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی دورہ جنوبی افریقہ سے وطن واپسی بھی خدشات کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق مشرق وسطٰی میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے ویمن ٹیم کی واپسی تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کو کل رات ڈربن سے براستہ دبئی وطن واپسی کا سفر شروع کرنا ہے، تاہم کشیدگی کے باعث مشرق وسطٰی میں ائیرپورٹس بندش کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق کل ائیر پورٹس کھلنے کے اعلان کے بعد ہی پاکستان ویمن ٹیم کا وطن واپسی کا سفر شروع ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ائیرپورٹس کی بندش برقرار رہتی ہے تو پاکستان ٹیم کو ڈربن میں قیام بڑھانا پڑے گا، پاکستان ویمن ٹیم نے آج ہی جنوبی افریقہ کے ساتھ وائٹ بال سیریز مکمل کی ہے۔
Pages:
[1]