slotcosino Publish time 2026-3-2 04:20:09

سپر8 کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561028_7281205_Sampson_updates.jpgفوٹو بشکریہ کرک انفو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ کے اہم ترین میچ میں بھارت ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں گروپ 1 کے اہم ترین میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

کپتان شے ہوپ نے 32، روسٹن چیز نے 40، شمرون ہٹمائر نے 27، شرفین ردرفورڈ نے 14 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رومین پاول 34 اور جیسن ہولڈر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560799_101212_updates.jpg
پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر، گروپ 2 سے نیوزی لینڈ کوالیفائی کرگیا

تاہم پاکستانی ٹیم اس میچ میں سری لنکا کو 147 تک روکنے میں ناکام رہا جس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارت کے جسپریت بومرا نے 2 جبکہ ہاردیک پانڈیا اور ورون چکرورتھی نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں بھارت نے 196 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سنجو سیمپسن نے 97 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کے علاوہ تلک ورما نے 27، سوریا کمار یادیو نے 18، ہاردیک پانڈیا نے 17، ابھیشیک شرما اور ایشان کشن نے 10، 10 رنز بنائے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561013_083231_updates.jpg
ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ نے T20 ورلڈ کپ میں اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور شمار جوزف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اکیل حسین نے ایک وکٹ لی۔

اس فتح کے ساتھ ہی بھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: سپر8 کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا