ایران کا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561201_8120832_News1_updates.jpgکولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب عمان کے ساحلی علاقے مسندم کے نزدیک ایک آئل ٹینکر پر حملہ کیا ہے جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔
عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر (MSC) کے مطابق حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ جہاز کے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عمان کے حکام کا کہنا ہے کہ پالاؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر ’اسکائی لائٹ‘ پر یہ حملہ خصب بندرگاہ سے تقریباً 5 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہوا، جہاز پر کُل 20 افراد سوار تھے جن میں 15 بھارتی اور 5 ایرانی شہری شامل ہیں۔
میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر نے بتایاہے کہ ریسکیو آپریشن فوجی، سیکیورٹی اور سول اداروں کے باہمی تعاون سے مکمل کیا گیا، زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے تاہم عمان کے حکام نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ کس ہتھیار سے کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561196_071209_updates.jpg
ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا، ایرانی آرمی چیف
ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آبنائے ہرمز کی اہمیت
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی ترسیل کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے، یہ تنگ بحری راستہ خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرۂ عرب سے ملاتا ہے۔
ایران اس کے شمال جبکہ عمان اور متحدہ عرب امارات اس کے جنوب میں واقع ہیں۔
حالیہ کشیدگی کے باعث کئی جہاز راں کمپنیوں نے اس راستے سے گزرنے پر تشویش ظاہر کی ہے، خاص طور پر اس مبینہ وارننگ کے بعد جس میں کہا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
Pages:
[1]