وزیرِ اعظم نے تیل کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561220_4951244_01_updates.jpgوزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹوامریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے تیل کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معشیت کا جائزہ لے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-03-02/1561034_044915_updates.jpg
خامنہ ای کی شہادت پر صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس
اسلام آباد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنویئنر ہوں گے جبکہ کمیٹی میں وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِ توانائی، وزیرِ مملکت خزانہ اور مختلف وزارتوں کے سیکریٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا اور دیگر حکام شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے گی، پیٹرولیم سپلائی متاثر نہ ہونے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔۔ طویل جنگ کی صورت میں معاشی اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Pages:
[1]