ایران کی جانب سے پہلے حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے: پینٹاگون
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561258_9338468_05_updates.jpg—فائل فوٹوپینٹاگون نے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پہلے حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے۔
پینٹاگون نے کہا کہ امریکا کے پاس ایسی کوئی خفیہ معلومات موجود نہیں تھیں جن سے ظاہر ہو کہ ایران پہلے امریکی افواج پر حملہ کرنے والا تھا۔
خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 باخبر افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر ایجنسی کو بتایا کہ انتظامیہ کے حکام نے اعتراف کیا کہ ایران کی جانب سے امریکی افواج پر پیشگی حملے کا کوئی واضح انٹیلی جنس ثبوت موجود نہیں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561226_112835_updates.jpg
ٹرمپ کے پاس ایران کے مستقبل کا کوئی واضح منصوبہ نہیں: برطانوی اخبار
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران میں رجیم چینج کی کوشش میں صرف فضائی حملوں پر انحصار خطرناک ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اتوار کو کانگریس کو دی گئی بریفنگ نے جنگ کے حق میں پیش کیے گئے ایک اہم مؤقف کو کمزور کر دیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل اعلیٰ حکام نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ نے حملوں کا فیصلہ جزوی طور پر ان اشاروں کی بنیاد پر کیا کہ ایران ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج پر پیشگی حملہ کر سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان ڈیلن جانسن نے کہا تھا کہ منگل کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام ایران کے خلاف امریکا کی قیادت میں کیے گئے فوجی حملوں پر کانگریس کو بریفنگ دیں گے۔
Pages:
[1]