slotcosino Publish time 2026-3-2 18:37:02

ایرانی میزائل کی 10 انٹرسیپٹرز کو چکمہ دیکر ہدف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561235_2166319_4_updates.jpgفوٹو کولاج —انسٹاگرام

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک ایرانی میزائل کی 10 سے زائد انٹرسیپٹرز کو چکمہ دے کر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بارے میں کچھ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو یروشلم یعنی مقبوضہ بیت المقدس میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

جس شخص نے ویڈیو کو ریکارڈ کیا ہے اس نے کسی عمارت کی چھت سے ریکارڈ کیا ہے لیکن ابھی تک اس ویڈیو کی شوٹنگ کے وقت اور جگہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561216_103453_updates.jpg
اسرائیل کا تہران کے گاندھی اسپتال پر حملہ، تباہی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

امریکا اور اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے شمالی حصے میں واقع گاندھی اسپتال کو بھی نشانہ بنایا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی میزائل نے اپنی طرف بڑھنے والے تمام انٹرسیپٹرز سے بچتے ہوئے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعدد یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایران کا مقامی ساختہ ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتاحہو سکتا ہے تاہم اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایرانی میزائل کی 10 انٹرسیپٹرز کو چکمہ دیکر ہدف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل