slotcosino Publish time 2026-3-2 21:13:43

ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، قومی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561289_679074_21_updates.jpg
---فائل فوٹو

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پر 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، جرمانہ لگانے سے قبل قانونی پہلوؤں اور پیچیدگیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، پی سی بی مشاورت کرنے کے بعد جرمانہ لگانے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560774_101737_updates.jpg
ٹی20 ورلڈ کپ، سپر ایٹ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے سری لنکا کو 5 رنز سے ہرادیا

ورلڈکپ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کےلیے قومی بولرز کو سری لنکا کو 147 رنز تک محدود کرنا تھا، تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوگئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ان پر زیادہ جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ جن کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی ان پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پھر سے مایوس کن میں باہر ہو گئی تھی۔
Pages: [1]
View full version: ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، قومی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ