slotcosino Publish time 2026-3-2 21:13:43

امریکا کا ایران پر حملہ: عوامی سروے نے ٹرمپ حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561280_6382204_News12_updates.jpg
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے فوجی حملے کے بعد کیے گئے ایک تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی عوام کی واضح اکثریت اس جنگ کی حمایت نہیں کرتی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ اور ’اِپسوس‘ کے مشترکہ سروے کے مطابق صرف 25 فیصد امریکی شہریوں نے ایران پر حملوں کی حمایت کی ہے جبکہ 43 فیصد نے مخالفت اور 29 فیصد نے غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔

سروے کے مطابق ریپبلکن ووٹرز میں 55 فیصد نے حملوں کی حمایت کی جبکہ ڈیموکریٹس میں 74 فیصد نے اس کی مخالفت کی ہے۔

مجموعی طور پر 45 فیصد امریکیوں نے کہا ہے کہ اگر جنگ کے باعث تیل یا گیس کی قیمتیں بڑھیں تو وہ اس کارروائی کی حمایت کم کر دیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561258_121307_updates.jpg
ایران کی جانب سے پہلے حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے: پینٹاگون

امریکا کے پاس ایسی کوئی خفیہ معلومات موجود نہیں تھیں جن سے ظاہر ہو کہ ایران پہلے امریکی افواج پر حملہ کرنے والا تھا: پینٹاگون https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یہ سروے اس وقت کیا گیا جب خطے میں کشیدگی تیزی سے بڑھ رہی تھی اور بعد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی خبر بھی سامنے آئی۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کو ’درست مشن‘ قرار دیتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، اُنہوں نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے سے پہلے مزید امریکی ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسی صورتحال میں امریکی کانگریس میں دباؤ بڑھ گیا ہے، کئی ڈیموکریٹ اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ مزید فوجی کارروائی سے پہلے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دی جائے۔

اس مقصد کے لیے جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد پر رواں ہفتے ووٹنگ متوقع ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکا کا ایران پر حملہ: عوامی سروے نے ٹرمپ حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی