Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 308|Reply: 0

امریکا کا ایران پر حملہ: عوامی سروے نے ٹرمپ حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205955
Post time 2026-3-2 21:13:43 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے فوجی حملے کے بعد کیے گئے ایک تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی عوام کی واضح اکثریت اس جنگ کی حمایت نہیں کرتی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ اور ’اِپسوس‘ کے مشترکہ سروے کے مطابق صرف 25 فیصد امریکی شہریوں نے ایران پر حملوں کی حمایت کی ہے جبکہ 43 فیصد نے مخالفت اور 29 فیصد نے غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔  

سروے کے مطابق ریپبلکن ووٹرز میں 55 فیصد نے حملوں کی حمایت کی جبکہ ڈیموکریٹس میں 74 فیصد نے اس کی مخالفت کی ہے۔

مجموعی طور پر 45 فیصد امریکیوں نے کہا ہے کہ اگر جنگ کے باعث تیل یا گیس کی قیمتیں بڑھیں تو وہ اس کارروائی کی حمایت کم کر دیں گے۔   
ایران کی جانب سے پہلے حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے: پینٹاگون

امریکا کے پاس ایسی کوئی خفیہ معلومات موجود نہیں تھیں جن سے ظاہر ہو کہ ایران پہلے امریکی افواج پر حملہ کرنے والا تھا: پینٹاگون   

یہ سروے اس وقت کیا گیا جب خطے میں کشیدگی تیزی سے بڑھ رہی تھی اور بعد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی خبر بھی سامنے آئی۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کو ’درست مشن‘ قرار دیتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، اُنہوں نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے سے پہلے مزید امریکی ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔  

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسی صورتحال میں امریکی کانگریس میں دباؤ بڑھ گیا ہے، کئی ڈیموکریٹ اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ مزید فوجی کارروائی سے پہلے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دی جائے۔  

اس مقصد کے لیے جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد پر رواں ہفتے ووٹنگ متوقع ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:02 GMT+5 , Processed in 0.045537 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list