slotcosino Publish time 2026-3-2 21:13:45

پاکستان کے مفادات اولین ترجیح رکھتے ہیں: رانا ثنا اللّٰہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561281_1680384_Rana-Sana-Ullah_updates.jpgوزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفادات اولین ترجیح رکھتے ہیں، جو بھی پالیسی اپنائی جائے گی وہ پاکستان کے مفادات سب سے اول ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز میٹنگ میں عسکری اور سیاسی قیادت موجود تھی جس میں وزیراعظم نے معاملات کو سفارتی طور پرحل کرنے پر زور دیا ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے وزیراعظم نے میٹنگ میں بھی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا اور ان سے زیادہ افہام و تفہیم کے لیے بھلا کون کوشش کر سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-08-05/1377326_061020_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دینے کا معاملہ زیر غور نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

سیاسی قیادت کو ملکی معاملات پر مل کر بیٹھنا چاہیے، مذاکرات سے ہی راستہ نکلتا ہے، مشیر برائے سیاسی امور https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم جب اپوزیشن لیڈر تھے تب بھی اسی بات پر قائل رہے کہ بات چیت کی جائے اور ہم جمہوری انداز سے مسائل کا حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، دوسری جانب جب بھی ہم نے پولیٹیکل ڈائیلاگ کی بات کی تو اپوزیشن کی جانب سے انکار کیا گیا۔

مشیر وزیرِ اعظم نے بتایا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق جو بہترین علاج ممکن تھا وہ ہوا اور سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل پینل نے ان کی آنکھوں کا معائنہ اور علاج کیا۔

خطے کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ یو این سیکیورٹی کونسل اجلاس میں ہمارے نمائندے عاصم افتخار نے بھی خطے کی صورتِ حال پر بات کی ہے اور یہ امریکا نے حملہ کیا ہے اس میں کسی دوسرے کا ہاتھ ہونے والی بات ہی نہیں ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کے مفادات اولین ترجیح رکھتے ہیں: رانا ثنا اللّٰہ