ایران پر حملوں کیلئے برطانیہ کے فوجی اڈے نہ دینے پر مایوسی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561296_829013_trump_updates.jpgڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پیایران پر کیے جانیوالے حملوں پر برطانیہ اور امریکا میں اختلاف سامنے آگیا، ڈیگو گارشیا کے استعمال سے روکنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ نے ڈیگو گارشیا فوجی اڈے کو ایران پر حملوں کیلئے استعمال کرنے سے روک دیا، برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے اس فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558121_092055_updates.jpg
برطانیہ کا ایران کیخلاف اپنے فوجی اڈے امریکا کو دینے سے انکار
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف میں شائع مضمون کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکا کو اپنے فضائی اڈوں کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے برطانیہ کی جانب سے فوجی اڈے کے استعمال کی اجازت میں تاخیر پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے، جس سے دونوں اتحادی ممالک کے درمیان پالیسی اختلافات سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ بحرِ ہند میں واقع ڈیگو گارشیا امریکا اور برطانیہ کا مشترکہ اسٹریٹجک فوجی اڈہ ہے، جو مشرقِ وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور بحرِ ہند کے خطے میں طویل فاصلے کی فضائی اور بحری کارروائیوں کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنےکی اجازت دے دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561293_042500_updates.jpg
دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رکھنے والے امریکا کا فرینڈلی فائر میں طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کویت میں 3 امریکی F-15E جنگی طیارے گر گئے، طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے فوجی اڈوں کے استعمال کیلئے اجازت طلب کی تھی، امریکا کی درخواست قبول کر لی ہے، جس کے تحت ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے لیے برطانیہ کے فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ ایران کو خطے میں میزائل داغنے سے روکنے کے لیے کیا ہے، تاکہ معصوم شہریوں کی جانیں محفوظ رہیں، برطانوی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں نہ پڑیں اور ایسے ممالک کو نشانہ بننے سے بچایا جا سکے جو اس تنازعہ میں شامل نہیں۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خلیجی پارٹنرز دفاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں، برطانوی جانوں کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے طیارے دفاعی کارروائیوں کے لیے فضا میں ہیں، ہمارے طیارے ایرانی حملوں کو کامیابی سے روک رہے ہیں۔
Pages:
[1]