Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 712|Reply: 0

ایران پر حملوں کیلئے برطانیہ کے فوجی اڈے نہ دینے پر مایوسی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205988
Post time 2026-3-2 22:32:18 | Show all posts |Read mode
  ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی  

ایران پر کیے جانیوالے حملوں پر برطانیہ اور امریکا میں اختلاف سامنے آگیا، ڈیگو گارشیا کے استعمال سے روکنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ نے ڈیگو گارشیا فوجی اڈے کو ایران پر حملوں کیلئے استعمال کرنے سے روک دیا، برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے اس فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی۔   
برطانیہ کا ایران کیخلاف اپنے فوجی اڈے امریکا کو دینے سے انکار

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف میں شائع مضمون کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکا کو اپنے فضائی اڈوں کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔   

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے برطانیہ کی جانب سے فوجی اڈے کے استعمال کی اجازت میں تاخیر پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے، جس سے دونوں اتحادی ممالک کے درمیان پالیسی اختلافات سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ بحرِ ہند میں واقع ڈیگو گارشیا امریکا اور برطانیہ کا مشترکہ اسٹریٹجک فوجی اڈہ ہے، جو مشرقِ وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور بحرِ ہند کے خطے میں طویل فاصلے کی فضائی اور بحری کارروائیوں کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنےکی اجازت دے دی۔   
دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رکھنے والے امریکا کا فرینڈلی فائر میں طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کویت میں 3 امریکی F-15E جنگی طیارے گر گئے، طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔   

کیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے فوجی اڈوں کے استعمال کیلئے اجازت طلب کی تھی، امریکا کی درخواست قبول کر لی ہے، جس کے تحت ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے لیے برطانیہ کے فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ ایران کو خطے میں میزائل داغنے سے روکنے کے لیے کیا ہے، تاکہ معصوم شہریوں کی جانیں محفوظ رہیں، برطانوی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں نہ پڑیں اور ایسے ممالک کو نشانہ بننے سے بچایا جا سکے جو اس تنازعہ میں شامل نہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خلیجی پارٹنرز دفاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں، برطانوی جانوں کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے طیارے دفاعی کارروائیوں کے لیے فضا میں ہیں، ہمارے طیارے ایرانی حملوں کو کامیابی سے روک رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 18:57 GMT+5 , Processed in 0.047527 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list