slotcosino Publish time 2026-3-2 22:32:20

حالیہ صورتحال انتہائی نازک، پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے: نائب وزیر اعظم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561295_2555553_Ishaq-Dar1_updates.jpgپاکستان علاقائی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے، اسحاق ڈار - فوٹو: اسکرین گریب

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حالیہ صورتحال انتہائی نازک ہے، پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے۔

غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔ پاکستان علاقائی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال انتہائی نازک ہے، پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560489_065954_updates.jpg
اسحاق ڈار کا سعودی عرب و ترکیہ سے رابطہ، افغان جارحیت پر موقف بتادیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب اور ترک وزرائے خارجہ سے رابطے کیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نائب وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر دوست ملکوں کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے، افغانستان سے صرف ایک مطالبہ کیا کہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ پرامن ہمسائیگی کے خواہاں ہیں۔ گزشتہ سال افغانستان کے تین دورے کیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے دورے کے دوران معیشت، تجارت اور دوسرے اہم امور پر تفصیلی بات ہوئی، دورے کے دوران ریل منصوبے کے ذریعے روابط کے فروغ پر بات ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-28/1560609_054230_updates.jpg
صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

راولپنڈی/اسلام آبادایوان بالا نے جمعہ کو متفقہ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس افغان سرزمین سے دہشت گردی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ قطر نے مذاکرات کی درخواست کی، اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا۔ استنبول مذاکرات کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات کیے، ہم نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانےا ور کیمپ تباہ کیے۔

ان یہ بھی کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں افغان سرزمین سے سنگین خلاف ورزی ہوئی۔ چین، امریکا اور برادر ممالک کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں۔
Pages: [1]
View full version: حالیہ صورتحال انتہائی نازک، پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے: نائب وزیر اعظم