Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 421|Reply: 0

حالیہ صورتحال انتہائی نازک، پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے: نائب وزیر اعظم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205988
Post time 2026-3-2 22:32:20 | Show all posts |Read mode
  پاکستان علاقائی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے، اسحاق ڈار - فوٹو: اسکرین گریب

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حالیہ صورتحال انتہائی نازک ہے، پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے۔

غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔ پاکستان علاقائی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال انتہائی نازک ہے، پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لارہا ہے۔   
اسحاق ڈار کا سعودی عرب و ترکیہ سے رابطہ، افغان جارحیت پر موقف بتادیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب اور ترک وزرائے خارجہ سے رابطے کیے ہیں۔   

نائب وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر دوست ملکوں کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے، افغانستان سے صرف ایک مطالبہ کیا کہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ پرامن ہمسائیگی کے خواہاں ہیں۔ گزشتہ سال افغانستان کے تین دورے کیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے دورے کے دوران معیشت، تجارت اور دوسرے اہم امور پر تفصیلی بات ہوئی، دورے کے دوران ریل منصوبے کے ذریعے روابط کے فروغ پر بات ہوئی۔   
صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

راولپنڈی/اسلام آبادایوان بالا نے جمعہ کو متفقہ...   

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس افغان سرزمین سے دہشت گردی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ قطر نے مذاکرات کی درخواست کی، اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا۔ استنبول مذاکرات کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات کیے، ہم نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانےا ور کیمپ تباہ کیے۔

ان یہ بھی کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں افغان سرزمین سے سنگین خلاف ورزی ہوئی۔ چین، امریکا اور برادر ممالک کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 18:53 GMT+5 , Processed in 0.052060 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list