امریکی و اسرائیلی حملے میں ایران کے تاریخی گلستان محل کو بھی نقصان پہنچا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561308_8566942_gulstan_updates.jpgفوٹو: ایرانی میڈیاامریکی و اسرائیلی حملے میں ایران کے تاریخی محل گلستان کو بھی نقصان پہنچا ہے، تاہم اس کے نوادرات پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے تھے۔
تہران میں واقع تاریخی گلستان محل کو حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حملوں کے اثرات سے محل کے کچھ حصے متاثر ہوئے، تاہم اہم تاریخی نوادرات پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561015_092515_updates.jpg
امریکا نے ایران کے میزائل ذخیروں پر 2 ہزار پاؤنڈ کے درجنوں بم گرائے، امریکی میڈیا
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کا آپریشن جاری ہے، ایرانی میزائل امریکی بحری بیڑے تک نہیں پہنچ سکا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹ کے مطابقمحل کے مشہور آئینہ محل (Mirrored Throne Room) کے قیمتی آثار، میوزیم میں موجود نایاب اشیاء کو جنوری میں ہونے والے احتجاج اور جون 2025 کی 12 روزہ جنگ کے دوران احتیاطاً ایک محفوظ مقام پرمنتقل کر دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گلستان محل ایران کی ثقافتی اور تاریخی شناخت کی نمایاں علامت ہے اور یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561008_075653_updates.jpg
ایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خلیج میں امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو 4 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا،https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گلستان محل کمپلیکس تہران کے پرانے شہر کے قلب میں گرینڈ بازار اور دیگر تاریخی مقامات کے قریب واقع ہے،5 ایکڑ سے زائد رقبے پر بنے اس میں 17 باغات اور عمارتیں اور راستے ہیں، جس کی سیر کرنے میں 2 سے 3 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔
یہ 435 سال سے زیادہ پرانا ہے، جسے 1588 میں صفوی خاندان کے دور میں بنایا گیا تھا۔ 19ویں صدی میں قاجار دور میں کی گئی تبدیلیاں اور اضافے سب سے نمایاں ہیں، یہ محل 1796 سے 1925 تک قاجار شاہ کا گھر تھا۔
Pages:
[1]