Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 726|Reply: 0

امریکی و اسرائیلی حملے میں ایران کے تاریخی گلستان محل کو بھی نقصان پہنچا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-3-3 01:07:53 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: ایرانی میڈیا  

امریکی و اسرائیلی حملے میں ایران کے تاریخی محل گلستان کو بھی نقصان پہنچا ہے، تاہم اس کے نوادرات پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے تھے۔

تہران میں واقع تاریخی گلستان محل کو حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حملوں کے اثرات سے محل کے کچھ حصے متاثر ہوئے، تاہم اہم تاریخی نوادرات پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے تھے۔   
امریکا نے ایران کے میزائل ذخیروں پر 2 ہزار پاؤنڈ کے درجنوں بم گرائے، امریکی میڈیا

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کا آپریشن جاری ہے، ایرانی میزائل امریکی بحری بیڑے تک نہیں پہنچ سکا۔   

رپورٹ کے مطابق  محل کے مشہور آئینہ محل (Mirrored Throne Room) کے قیمتی آثار، میوزیم میں موجود نایاب اشیاء کو جنوری میں ہونے والے احتجاج اور جون 2025 کی 12 روزہ جنگ کے دوران احتیاطاً ایک محفوظ مقام پر  منتقل کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گلستان محل ایران کی ثقافتی اور تاریخی شناخت کی نمایاں علامت ہے اور یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل ہے۔   
ایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خلیج میں امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو 4 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا،    

گلستان محل کمپلیکس تہران کے پرانے شہر کے قلب میں گرینڈ بازار اور دیگر تاریخی مقامات کے قریب واقع ہے،  5 ایکڑ سے زائد رقبے پر بنے اس میں 17 باغات اور عمارتیں اور راستے ہیں، جس کی سیر کرنے میں 2 سے 3 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

یہ 435 سال سے زیادہ پرانا ہے، جسے 1588 میں صفوی خاندان کے دور میں بنایا گیا تھا۔ 19ویں صدی میں قاجار دور میں کی گئی تبدیلیاں اور اضافے سب سے نمایاں ہیں، یہ محل 1796 سے 1925 تک قاجار شاہ کا گھر تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:33 GMT+5 , Processed in 0.048164 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list