احمد شہزاد اور محمد عامر نے کھلاڑیوں پر 50، 50 لاکھ جرمانے کو ناکافی قرار دے دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561317_5385220_Amir-Shehzad_updates.jpgاحمد شہزاد (دائیں)، محمد عامر (بائیں) - فوٹو: فائلکرکٹر احمد شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کاکردگی پر کھلاڑیوں پر ممکنہ جرمانے کی 50، 50 لاکھ کی رقم کو کم اور فاسٹ بولر محمد عامر نے ان اقدامات کو ناکافی قرار دے دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں پر 50 لاکھ روپے جرمانہ کم ہے، زیادہ ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ روپے تو میں اپنی جیب سے دے دوں، کھلاڑی کروڑوں کماتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561289_040017_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، قومی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ
پی سی بی اس سلسلے میں قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لے رہا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس دوران فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل یہ ہے کہ مینجمنٹ میں اچھے لوگ لے کر آئیں۔ تبدیلی اعلیٰ سطح سے ہونی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرمانے سے کچھ نہیں ہوگا، پرفارم نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو باہر کریں۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ پیسے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈویلپمنٹ میں لگانے چاہئیں۔
Pages:
[1]