ٹرمپ کے پاس ایرانی قیادت کے خاتمے کے بعد کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکی میڈیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561371_9923775_Trmp_updates.jpgفائل فوٹوامریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی قیادت کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں مگر اس کے بعد کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔
امریکی میڈیا نے کہا کہ امریکا کا آمرانہ حکومتوں کو گرا کر جمہوریت قائم کرنے کا ریکارڈ متنازع اور پیچیدہ رہا ہے، امریکا کا ریکارڈ اُن مواقع پر بھی متنازع رہاہے جب بعد کے مرحلے کے لیے واضح منصوبہ موجود تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561226_112835_updates.jpg
ٹرمپ کے پاس ایران کے مستقبل کا کوئی واضح منصوبہ نہیں: برطانوی اخبار
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران میں رجیم چینج کی کوشش میں صرف فضائی حملوں پر انحصار خطرناک ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی میڈیا کے مطابق ایسی کوششیں زیادہ تر مایوسی کا سبب بنی ہیں، ان کوششوں کے نتیجے میں ایسے ممالک سامنے آئے جو بدستور تنازعات کا شکار ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسے ممالک نے امریکا کے کردار کے خلاف بغاوت کی یا پھر مضبوط امریکی اتحادی شمار ہی نہیں ہوئے۔
اس سے قبل برطانوی اخبار کا بھی کہنا تھا کہ ایران میں رجیم چینج کی کوشش میں صرف فضائی حملوں پر انحصار خطرناک ہے، ٹرمپ کی حکمت عملی 2003ء میں عراق اور 2001ء کے افغانستان ماڈل سے مختلف ہے۔
Pages:
[1]