امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کہ اسے معلوم تھا اسرائیل ایران پر حملہ کریگا: مارکو روبیو
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561524_5091310_News2_updates.jpgامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو---ففائل فوٹوامریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے وقت کا تعین اسرائیل کی متوقع کارروائی کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا۔
مارکو روبیو نے کانگریس رہنماؤں کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ اسے معلوم تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرے گا۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اگر امریکا پہلے حملہ نہ کرتا تو امریکی فوج کو زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو پہلے سے معلوم تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے والا ہے جس کے بعد ایران امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتا تھا، اسی خطرے کے پیشِ نظر امریکا نے پیشگی کارروائی کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561384_032756_updates.jpg
ایران کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہمارے فوجیوں کی تعداد 6 ہو گئی: امریکی سینٹرل کمانڈ
امریکی اپ ڈیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں جاری ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مارکو روبیو کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کا مقصد ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام کو تباہ کرنا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایرانی عوام موجودہ حکومت کا خاتمہ کر کے نیا سیاسی نظام قائم کریں۔
دوسری جانب امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے خطے میں امریکی اڈوں اور تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے امریکی اہلکاروں کی تعداد 3 سے بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی امریکا کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔
امریکا اسرائیل کو 2023ء سے اب تک کم از کم 21 ارب ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔
Pages:
[1]