Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 700|Reply: 0

امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کہ اسے معلوم تھا اسرائیل ایران پر حملہ کریگا: مارکو روبیو

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206245
Post time 2026-3-3 15:25:21 | Show all posts |Read mode
  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو---ففائل فوٹو  

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے وقت کا تعین اسرائیل کی متوقع کارروائی کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا۔  

مارکو روبیو نے کانگریس رہنماؤں کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ اسے معلوم تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرے گا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اگر امریکا پہلے حملہ نہ کرتا تو امریکی فوج کو زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو پہلے سے معلوم تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے والا ہے جس کے بعد ایران امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتا تھا، اسی خطرے کے پیشِ نظر امریکا نے پیشگی کارروائی کی۔   
ایران کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہمارے فوجیوں کی تعداد 6 ہو گئی: امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکی اپ ڈیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں جاری ہیں۔   

مارکو روبیو کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کا مقصد ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام کو تباہ کرنا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایرانی عوام موجودہ حکومت کا خاتمہ کر کے نیا سیاسی نظام قائم کریں۔

دوسری جانب امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے خطے میں امریکی اڈوں اور تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے امریکی اہلکاروں کی تعداد 3 سے بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی امریکا کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔

امریکا اسرائیل کو 2023ء سے اب تک کم از کم 21 ارب ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 12:13 GMT+5 , Processed in 0.047851 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list