رہائشی علاقوں، اسپتالوں، اسکولوں پر حملے، ایران کا امریکا و اسرائیل کیخلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561543_5413748_News6_updates.jpg—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
ایران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے دوران رہائشی علاقوں، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں تہران نے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حملوں میں اسپتالوں، اسکولوں، ہلالِ احمر کے مراکز اور ثقافتی مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ایران نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561524_100151_updates.jpg
امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کہ اسے معلوم تھا اسرائیل ایران پر حملہ کریگا: مارکو روبیو
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے وقت کا تعین اسرائیل کی متوقع کارروائی کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایرانی ہلالِ احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے عالمی ریڈ کراس کمیٹی کو خط لکھ کر طبی اور تعلیمی مراکز پر اثر انداز ہونے والے حملوں کی مذمت کرنے اور جنیوا کنونشن کے تحت نگرانی کے نظام کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق مختلف شہروں میں کئی اسپتال فضائی حملوں کے نتیجے میں متاثر ہوئے اور مریضوں کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔
عرب میڈیا کے مطابق تہران کے گاندھی اسپتال کے قریب دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ آئی وی ایف کا شعبہ تباہ ہو گیا، طبی عملے نے حساس طبی سامان اور نومولود بچوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561538_103733_updates.jpg
امریکی وزیرِخارجہ نے اعتراف کیا کہ امریکا اسرائیل کی منتخب کردہ جنگ میں داخل ہوا: عباس عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی منتخب کردہ جنگ میں داخل ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایران کے مطابق اہواز، مشرقی آذربائیجان، سیستان بلوچستان اور ہمدان میں بھی طبی مراکز متاثر ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق کچھ حملے سرکاری ٹی وی اور مواصلاتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دوران قریبی طبی مراکز کو نقصان پہنچنے کا باعث بنے۔
دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت نے صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Pages:
[1]