Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 42|Reply: 0

رہائشی علاقوں، اسپتالوں، اسکولوں پر حملے، ایران کا امریکا و اسرائیل کیخلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206278
Post time 2026-3-3 17:22:01 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ایران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے دوران رہائشی علاقوں، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں تہران نے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حملوں میں اسپتالوں، اسکولوں، ہلالِ احمر کے مراکز اور ثقافتی مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایران نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔   
امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کہ اسے معلوم تھا اسرائیل ایران پر حملہ کریگا: مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے وقت کا تعین اسرائیل کی متوقع کارروائی کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا۔   

ایرانی ہلالِ احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے عالمی ریڈ کراس کمیٹی کو خط لکھ کر طبی اور تعلیمی مراکز پر اثر انداز ہونے والے حملوں کی مذمت کرنے اور جنیوا کنونشن کے تحت نگرانی کے نظام کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق مختلف شہروں میں کئی اسپتال فضائی حملوں کے نتیجے میں متاثر ہوئے اور مریضوں کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔

عرب میڈیا کے مطابق تہران کے گاندھی اسپتال کے قریب دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ آئی وی ایف کا شعبہ تباہ ہو گیا، طبی عملے نے حساس طبی سامان اور نومولود بچوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔   
امریکی وزیرِخارجہ نے اعتراف کیا کہ امریکا اسرائیل کی منتخب کردہ جنگ میں داخل ہوا: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی منتخب کردہ جنگ میں داخل ہوا۔   

ایران کے مطابق اہواز، مشرقی آذربائیجان، سیستان بلوچستان اور ہمدان میں بھی طبی مراکز متاثر ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق کچھ حملے سرکاری ٹی وی اور مواصلاتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دوران قریبی طبی مراکز کو نقصان پہنچنے کا باعث بنے۔

دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت نے صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 14:06 GMT+5 , Processed in 0.049785 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list