پشاور: طورخم بارڈر بند ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن عارضی طور پر روک دیا گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561540_3520665_Afghan-Citizen-in-Pakistan-1_updates.jpg—فائل فوٹوطور خم بارڈر بند ہونے پر پشاور میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن روک دیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سرحد کی بندش کے باعث کریک ڈاؤن عارضی طور پر روکا گیا ہے۔
پولیس کو غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو نئے احکامات تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
اسلام آباد و دیگر اضلاع میں 73 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560376_070125_updates.jpg
کراچی اور راولپنڈی میں کارروائی، متعدد افغان باشندے گرفتار
کراچی کے ضلع جنوبی میں پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 2 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ادھر اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں 73 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، شناختی دستاویزات کی جانچ جاری ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، اٹک، مری، جہلم اور چکوال میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، منشیات و اسلحہ برآمدگی سے متعلق کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
ان کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرزاور ایلیٹ پولیس سیکشنز نے حصہ لیا۔
Pages:
[1]