slotcosino Publish time 2026-3-3 19:58:59

حماد شعیب نے رنویر سنگھ سے موازنے پر کیا کہا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561573_428022_13_updates.jpg
---فائل فوٹؤز

پاکستان کے معروف اداکار، ماڈل اور ڈانسر حماد شعیب نے رنویر سنگھ سے موازنہ اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر اپنا مؤقف بیان کردیا۔

حماد شعیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنے کیریئر اور سوشل میڈیا کے تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔

حماد شعیب نے بتایا کہ میرا ابتدائی طور پر بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ سے موازنہ کیا گیا کیونکہ ہماری شکلیں ایک جیسی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ رنویر سنگھ ایک عظیم اداکار اور بہترین پرفارمر ہیں، لیکن میرا مقصد ان کی نقل کرنا یا ان جیسا بننا نہیں ہے، میں اپنی محنت اور صلاحیت سے اپنا نام اور شناخت بنانا چاہتا ہوں اور الحمدللہ میں نے ایسا ہی کیا، میرے کام کی وجہ سے مجھے رنویر سنگھ کی کاپی کرنے والا ٹیگ نہیں ملا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-08-06/1377604_023327_updates.jpg
رنویر سنگھ کے ہمشکل اداکار حماد شعیب کی شادی کیوں نہیں ہو رہی؟

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے اداکار حماد شعیب نے اپنی شادی متعلق سوال پر جواب دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کچھ تبصرے پڑھے، جیسے کہ یہ پتھر کا اداکار ہے، واہ، یہ شاندار اداکاری ہے، براہ کرم ٹی وی پر آئیں کیونکہ میں اب نہیں دیکھتا۔

انہوں نے کہا کہ میں شاذ و نادر ہی یوٹیوب پر کمنٹس پڑھتا ہوں اور خوش قسمت ہوں کہ مجھے شدید سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، زیادہ تر میںاپنے مداحوں کی تعریف اور حمایت وصول کرتا ہوں جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔
Pages: [1]
View full version: حماد شعیب نے رنویر سنگھ سے موازنے پر کیا کہا؟