مکہ اور مدینہ سے ایرانی شہریوں کے انخلاء کا عمل شروع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561551_9264926_Umrah-Pilrijims_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں موجود ایرانی شہریوں کے انخلاء کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں تعینات ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ ایرانی معتمرین سعودی عراق بارڈر کراسنگ سے عراق جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-02/1552681_031645_updates.jpg
بعض قوتیں خطے کی دولت ضائع کرنا چاہتی ہیں: سعودیہ میں ایرانی سفیر
سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ بعض قوتیں خطے کو آگ میں جھونکنا اور یہاں کی دولت ضائع کرنا چاہتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے عراق پہنچنے کے بعد ایرانی شہری وطن واپس جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اس وقت کل 9 ہزار ایرانی معمترین موجود ہیں۔
Pages:
[1]