مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ایرانی شہریوں کے انخلاء کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں تعینات ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ ایرانی معتمرین سعودی عراق بارڈر کراسنگ سے عراق جائیں گے۔
بعض قوتیں خطے کی دولت ضائع کرنا چاہتی ہیں: سعودیہ میں ایرانی سفیر
سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ بعض قوتیں خطے کو آگ میں جھونکنا اور یہاں کی دولت ضائع کرنا چاہتی ہیں۔
علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے عراق پہنچنے کے بعد ایرانی شہری وطن واپس جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اس وقت کل 9 ہزار ایرانی معمترین موجود ہیں۔