slotcosino Publish time 2026-3-3 19:59:02

اسرائیل میں موجود امریکی شہریوں کے بحفاظت انخلاء کی ضمانت نہیں دے سکتے: امریکی سفارت خانہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561575_4234720_jxcw_updates.jpg
— فائل فوٹو

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں موجود امریکی شہریوں کے بحفاظت انخلاء کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

امریکی و اسرائیلی مشترکہ حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل، خلیجی ممالک اور عالمی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال شدت اختیار کرنے کے بعد یروشلم میں قائم امریکی سفارت خانے نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام امریکی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ آئندہ اطلاع تک اپنے گھروں یا محفوظ مقام پر رہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561539_105853_updates.jpg
امریکی سفارت خانے کی ریاض میں حملے کی تصدیق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارتخانے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی سفارت خانے نے آن لائن جاری کردہ سیکیورٹی الرٹ میں کہا ہے کہ اس وقت امریکی سفارت خانہ اسرائیل سے امریکی شہریوں کے انخلاء یا ان کی براہِ راست معاونت کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

سفارت خانے کے مطابق اسرائیلی وزارتِ سیاحت نے گزشتہ روز سے طبہ بارڈر کراسنگ تک شٹل سروس شروع کر دی ہے، جس کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے۔

سفارت خانے کے مطابق امریکی سفارت خانہ اسرائیلی وزارتِ سیاحت کی شٹل سروس کے حق یا مخالفت میں کوئی سفارش نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی اس آپشن کے ذریعے روانگی کا انتخاب کرتا ہے تو امریکی حکومت اس کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتی۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ معلومات ان افراد کے لیے بطور سہولت فراہم کی جا رہی ہیں جو اسرائیل چھوڑنا چاہتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیل میں موجود امریکی شہریوں کے بحفاظت انخلاء کی ضمانت نہیں دے سکتے: امریکی سفارت خانہ