Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 253|Reply: 0

اسرائیل میں موجود امریکی شہریوں کے بحفاظت انخلاء کی ضمانت نہیں دے سکتے: امریکی سفارت خانہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206338
Post time 2026-3-3 19:59:02 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں موجود امریکی شہریوں کے بحفاظت انخلاء کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

امریکی و اسرائیلی مشترکہ حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل، خلیجی ممالک اور عالمی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال شدت اختیار کرنے کے بعد یروشلم میں قائم امریکی سفارت خانے نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام امریکی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ آئندہ اطلاع تک اپنے گھروں یا محفوظ مقام پر رہیں۔   
امریکی سفارت خانے کی ریاض میں حملے کی تصدیق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارتخانے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔    

امریکی سفارت خانے نے آن لائن جاری کردہ سیکیورٹی الرٹ میں کہا ہے کہ اس وقت امریکی سفارت خانہ اسرائیل سے امریکی شہریوں کے انخلاء یا ان کی براہِ راست معاونت کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

سفارت خانے کے مطابق اسرائیلی وزارتِ سیاحت نے گزشتہ روز سے طبہ بارڈر کراسنگ تک شٹل سروس شروع کر دی ہے، جس کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے۔

سفارت خانے کے مطابق امریکی سفارت خانہ اسرائیلی وزارتِ سیاحت کی شٹل سروس کے حق یا مخالفت میں کوئی سفارش نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی اس آپشن کے ذریعے روانگی کا انتخاب کرتا ہے تو امریکی حکومت اس کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتی۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ معلومات ان افراد کے لیے بطور سہولت فراہم کی جا رہی ہیں جو اسرائیل چھوڑنا چاہتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 15:45 GMT+5 , Processed in 0.054307 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list