ہماری ترجیح ملاقات سے زیادہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ہے: علیمہ خان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561601_4158913_Aleema-Khan_updates.jpgفوٹو: فائلبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ملاقات سے زیادہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن علاج ترجیح ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-26/1560123_122506_updates.jpg
علیمہ خان کو پارٹی لیڈر شپ پر کیوں غصہ ہے؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی
بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی، ذاتی معالجین کی رسائی اور علیمہ خان کے پارٹی لیڈر شپ پر غصے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم تب سے پریشان ہیں جب سے ان کی آنکھ سے متعلق سنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ کو بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
Pages:
[1]