slotcosino Publish time 2026-3-3 21:55:58

عالمی صورتحال پر وزیراعظم نے پارلیمانی لیڈرز کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561600_8848854_Pm-Shehbaz_updates.jpgفوٹو: فائل

وزیراعظم نے عالمی صورتحال پر پارلیمانی لیڈرز کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو بھی اجلاس میں مدعو کیا جائے گا۔پارلیمانی رہنماؤں کے ان کیمرہ اجلاس کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اجلاس کچھ دیر میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561580_023344_updates.jpg
مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے باوجود ایران پر حملہ کیا گیا: اسحاق ڈار

ان کا کہنا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے کے بعد پاکستان نے بیک ڈور میں رہ کر معاملہ سلجھانے کی کوشش کی ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر رانا ثنا اللّٰہ نے اپوزیشن قیادت سے رابطہ کیا۔ رانا ثنا اللّٰہ کی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے رابطہ کیا۔

رانا ثنا اللہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جا کر ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ کچھ دیر میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوگی۔
Pages: [1]
View full version: عالمی صورتحال پر وزیراعظم نے پارلیمانی لیڈرز کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا